ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدارتی انتخاب: تمل ناڈو کی ایک اہم دلت تنظیم نے کی یشونت سنہا کی حمایت

صدارتی انتخاب: تمل ناڈو کی ایک اہم دلت تنظیم نے کی یشونت سنہا کی حمایت

Sat, 02 Jul 2022 11:24:41    S.O. News Service

چنئی، 2؍ جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)صدارتی انتخاب میں دروپدی مرمو کی امیدواری کو جہاں بی جے پی اور این ڈی اے ملک میں قبائلی طبقہ کو اوپر اٹھانے کی سمت میں ایک بڑے قدم کی شکل میں بتانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں تمل ناڈو کی ایک اہم دلت سیاسی پارٹی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے)نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے صدر جمہوریہ کی شکل میں یشونت سنہا کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔

وی سی کے کے بانی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ تھول تھروماولون نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دلت ہونے کے باوجود ملک میں اس طبقہ پر حملے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طبقہ پر مظالم بڑھے ہیں۔ رائٹ وِنگ طاقتیں ملک میں جمہوری اداروں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں اور جمہوریت کو بچانے کیلئے اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کی ضرورت ہے اور اس لیے یشونت سنہا کی امیدواری کو اپنی حمایت دیں۔رکن پارلیمنٹ تھول تھروماولون نے کہا کہ یہ ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کیلئے ہے۔


Share: